ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے چکبالاپور ضلع میں موسلادھار بارش۔ عام زندگی مفلوج

کرناٹک کے چکبالاپور ضلع میں موسلادھار بارش۔ عام زندگی مفلوج

Wed, 21 Oct 2020 11:21:03    S.O. News Service

چکبالاپور،21؍اکتوبر(ایس او نیوز) ضلع میں کل رات سے ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے یہاں عوام کی چہل پہل کیلئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دیر رات شروع ہوئی بارش کے دن بھر بھی جاری رہنے سے عوام کو اپنے گھروں سے نکلنے میں دشواری ہوئی۔ اور دکانیں بھی بہت دیر تک کھول نہیں سکے۔ لگاتار بارش کی بدولت ضلع کے کئی ایک تالابوں کے بھرجانے کی اطلاعات ہیں اور تیار شدہ فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

بارش کی بدولت ضلع میں تعمیر کئے گئے انڈر پاس کے قریب پانی کے ٹھہرجانے سے لوگوں کو آنے جانے سے بہت دقت ہورہی ہے۔ اس انڈر پاس کے پانی نکلنے تک بھی دو پہیہ والی گاڑیوں اور کاروں کو انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ بارش کی وجہ سے قومی شاہراہ میں بھی پانی کے ٹھہرنے سے گاڑیوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع کے شہری علاقوں میں مسلسل بارش کی بدولت بیشتر شہری علاقے کے راستوں میں کھڈے پڑنے کی وجہ سے پانی ٹھہر گیا ہے۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں کے خستہ حال راستوں سے عوام کو آنے جانے سے دقت ہورہی ہے۔


Share: